کراچی (پی این آئی)کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں کے ڈی اے پل کے قریب ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے 40 سالہ انیس نامی شخص زخمی ہوا جو بعد میں دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ادھر تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کے مطابق مقتول انیس پی ٹی آئی کا کارکن تھا اور انیس کے ساتھ حمزہ بھی زخمی ہوا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی کے نوجوانوں کی نسل کشی کا ذمہ اپنے سر لیا ہوا ہے، ساری پولیس پی ٹی آئی کے کارکنوں کو پکڑنے پر لگائی گئی ہے، زخمیوں کو عباسی شہید ہسپتال میں لایا گیا تھا جہاں کوئی سہولیات میسر نہیں تھیں، مجبور ہوکر زخمیوں کو نجی ہسپتال لایا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں