سرکاری ملازمت کے خواہشمند بیروزگار نوجوانوں کیلئے اچھی خبر

کراچی(پی این آئی)سندھ حکومت نے نئی سرکاری ملازمتیں نکالنے کے لئے کوششیں تیز کردیں ہیں۔

سندھ میں بیروزگارنوجوانوں کے لئے خوشی کی خبر ہے کیونکہ سندھ میں نئی سرکاری ملازمتیں نکالنے کے لئے سندھ حکومت نے سنجیدہ کوشش شروع کردیں ہیں۔صوبے میں ملازمتوں کے نئے مواقع فراہم کرنے کے لئے سندھ حکومت نے تمام محکموں سے گریڈ 1 سے 15 تک خالی اسامیوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔نئی بھرتیوں کے لئے تفصیلات 3 دن میں طلب کی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close