اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن ، الیکشن کمیشن نےتاریخ کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی )الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 29ستمبر کو ہوں گے .

بلدیاتی انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسر پبلک نوٹس آویزاں کرینگے ،کاغذات نامزدگی 16تا 20اگست جمع کرائے جاسکیں گے ،الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات کی جانچ پڑتال 22اگست سے 26اگست تک ہوگی،کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 5ستمبر ہے ،امیدواروں کو انتخابی نشان 6ستمبر کو الاٹ ہونگے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close