پنجاب حکومت کے دعوے دھرے رہ گئے، مرغی کے گوشت کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

لاہور (پی این آئی) مریم نواز کی پنجاب حکومت دعووں کے باوجود مرغی کے گوشت کی قیمت کم کروانے میں ناکام، لاہور سمیت پنجاب بھر مں برائلر کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، وزیر اعلٰی نے مرغی کے گوشت کی قیمت کنٹرول کرنے کا حکم دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 594روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت410روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت ایک روپے اضافے سے 270 روپے فی درجن کی سطح پر رہی ۔جبکہ اوپن مارکیٹ میں مرغی کا گوشت 600 روپے سے بھی زائد قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close