پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ، جانی نقصان ہو گیا

لاہور(پی این آئی)پنجاب کے ضلع راجن پور میں کچےکے علاقے میں پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 3 شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق راجن پور کے علاقےکچہ سونمیانی میں ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پر حملہ کردیا۔پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 3 شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close