وفاقی تعلیمی اداروں کی طالبات اور اساتذہ کے لئے خوشخبری

اسلام آباد (پی این آئی) طالبات اور خواتین اساتذہ کے لئے خوشخبری، وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اسلام آباد میں مفت پنک بسز کا افتتاح کر دیا گیا۔

وزارتِ تعلیم کے مطابق پنک بسیں تمام بڑے راستوں پر چلیں گی، طالبات اور خواتین اساتذہ کے لئے مفت اور محفوظ سفر ہو گا۔وزیرِ تعلیم خالد مقبول صدیقی نے پنک بسز کا افتتاح کیا، انہوں نے کہا کہ وزارتِ تعلیم لڑکیوں کی تعلیم اور خواتین کو بااختیار بنانے کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close