لاہور (پی این آئی) پنجاب حکومت نے چند روزقبل لاہورمیں ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے والے جرمن سیاح کے نقصان کا ازالہ کردیا ۔
سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے لاہورمیں جرمن سیاح فلورین برگ سے ملاقات کی اور اسے 5 لاکھ روپے پیش کیے ۔ جرمن سیاح کا کہنا تھا کہ پاکستان پسندیدہ ترین ملک ہے، یہاں دوبارہ آنا چاہوں گا۔پاکستانی علاقے اور لوگوں کے دل خوبصورت ہیں۔ دوسری جانب سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ تمام سیاح ہمارے مہمان ہیں، ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کیا جارہا ہے ۔
واضح رہے کہ جرمن سیاح سائیکل پر وسطی ایشیا اور چین سے ہوتا ہوا پاکستان پہنچا تھا، وہ لاہورمیں سڑک پر کیمپ لگا کر سو رہا تھا جہاں ڈاکوؤں نے اسے لوٹ لیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں