کوئٹہ (پی این آئی)بلوچستان آنے والے راستوں کی بندش کے باعث کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتر علاقوں میں پیٹرول کی قلت پیدا ہوگئی۔
کوئٹہ کے بیشتر پیٹرول پمپس پر پیٹرول دستیاب نہیں، ایران سے مکران آنے والے راستے بند ہونے سے ایرانی پیٹرول کی سپلائی منقطع ہے جس سے ایرانی پیٹرول فروخت کرنے والے منی پمپس بند ہوگئے ہیں، جہاں پیٹرول دستیاب ہے وہاں گاڑیوں کا رش لگا ہوا ہے ۔کوئٹہ سمیت صوبے میں ایرانی پیٹرول کی فروخت زیادہ ہوتی ہے، ایرانی پیٹرول کی عدم دستیانی کا بوجھ شہر میں قائم پیٹرول پمپس پرپڑا جہاں اتوار کو بیشتر پیٹرول پمپس پر پیٹرول ختم ہونے سے پیٹرول کی شدید قلت پیدا ہوگئی۔ جہاں پیٹرول دستیاب ہے وہاں مہنگے داموں میں فروخت ہورہا ہے، بلوچستان کے ضلع دکی اورلورالائی میں ایرانی پیٹرول کی قیمت 550روپے لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔بلوچستان پیٹرولیم ایسوسی ایشن کے عہدیداروں قیام الدین آغا کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی سپلائی بحال ہوگئی ہے رات تک صورتحال بہتر ہوجائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں