ڈاکٹروں کی پرائیویٹ پریکٹس پر پابندی کے حوالے سے خبروں پر پنجاب حکومت کا ردِعمل آگیا

لاہور (پی این آئی) وزیرصحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ڈاکٹروں کی پرائیویٹ پریکٹس پر پابندی عائد نہیں کی۔

وزیر صحت پنجاب نے لاہور سے جاری بیان میں کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹروں کو شام کے اوقات میں پرائیویٹ پریکٹس کی ہدایت کی ہے۔ سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹروں کی پرائیویٹ پریکٹس سے مریضوں کو بہترین سہولت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اور لاہور کے کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ میں کامیابی سے پریکٹس جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close