خوفناک حادثے میں قیمتی جانی نقصان ہوگیا، افسوسناک خبر

بہاولپور (پی این آئی)چشتیاں روڈ پر تیز رفتار وین بے قابو ہوکر 2موٹرسائیکلوں سے ٹکرا گئی۔

ریسکیو 1122ذرائع کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا، وین میں سامان لوڈ تھا جو بے قابو ہوکر نتیجے میں 3افراد موقع پر جاں بحق 5زخمی ہوگئے،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں