طلبا کیلئے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی سکولوں میں پیر سے ’’وزیر اعظم سکول میلز‘‘پروگرام کا آغاز کر دیا جائے گا جس کے تحت بچوں کو کھانا فراہم کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اس پروگرام میں پرائم منسٹرزنیشنل نیوٹریشن انیشیٹو فائر لیس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس پروگرام کے تحت 60,000 کھانے پکانے کے لیے جدید ترین سینٹرلائزڈ کچن کا استعمال کیا جائے گا،بھاپ ککنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے فوڈ گریڈ کھانا پکانے کے برتنوں میں کھانا پکایا جائے گا، کھانا پکنے کے بعد اسے انسالڈڈ کنٹینرز میں ڈالا جائے گا اور پھرسکولوں میں ترسیل کے لیے بھیج دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں