کراچی(پی این آئی)کراچی کے علاقے لانڈھی میں فائرنگ سے جیل پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق اہلکار کی شناخت اکرم کے نام سے ہوئی ہے جب کہ بچے سمیت دو افراد زخمی بھی ہوئے۔کاشف عباسی نے مزید بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ نہیں ہے، ملزم جائے وقوعہ پر موجود تھا۔ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ عینی شاہدین نے بتایا کہ ملزم اور پولیس اہلکار دوست ہیں، تاہم فائرنگ کے واقعے کی مزید تفتیش کی جار ہی ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا نوٹس
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے لانڈھی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار کے شہید اور 2 افراد کے زخمی ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ اور وزیر داخلہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ شہید اور زخمی افراد کے اہلخانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں