صوبائی حکومت کا بجلی بنانے اور تقسیم کرنے والی کمپنی بنانے کا اعلان

کراچی(پی این آئی)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں بجلی پیدا کرنے اور تقسیم کرنے والی کمپنی جلد بنانے کا اعلان کردیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کیپیسٹی پیمنٹ کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے، لیکن اس مسئلے پر سب کو ساتھ مل کر چلنا ہوگا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ بہت جلد سندھ میں بجلی پیدا کرنے اور تقسیم کرنے والی کمپنی بنانے جا رہے ہیں، 70 فیصد گیس سندھ پیدا کرتا ہے، وفاقی حکومت سندھ کو گیس دے، پاور پلانٹ خود لگائیں گے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تھر کول پورے ملک کی بجلی کی ضرورت پوری کرسکتا ہے، بجلی کا ٹیرف بہت زیادہ ہے، صنعتیں تیزی سے اپنی صلاحیت کھو رہی ہیں، تاجروں کے مسائل سے آگاہ ہیں، حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close