اپر چترال (پی این آئی)اپرچترال میں گلیشیئر پھٹنے سے سیلابی صورتحال کے باعث دو افراد جاں بحق جبکہ 45 مکانات مکمل تباہ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق 10 مکانات کو کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ متعدد مال مویشی بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئےاور فصلوں اورباغات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں گرمی کی شدت میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے جس کے باعث گلیشئیر کے پگھلنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہونے کے متعدد واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔اس سے قبل گلیشیئر کے نیچھے کھڑے دو سیاح اس وقت جان کی بازی ہار گئے جب گلیشیئر کا ایک حصہ پگھلنے سے گر گیا۔ جس کے بعد متعلقہ حکام نے ایک ایڈوائزری جاری کی جس میں سیاحوں کو گلیشیئر کے قریب جانے سے احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی۔علاوہ ازیں کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے چند روز قبل جھیل سیف الملوک روڈ پر المناک حادثے میں 2 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد سیاحتی مقامات پر گلیشیئر کو ہٹانے سے متعلق حفاظتی اقدامات پر کام شروع کر دیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں