تاجروں نے ایک بار پھر احتجاج کی دھمکی دیدی

کراچی(پی این آئی)کراچی میں بجلی کے ہوشربا بلوں، بڑھتی مہنگائی اور ٹیکسوں کیخلاف کراچی کے تاجر سڑکوں پر آگئے۔

کراچی میں بولٹن مارکیٹ تاجر اتحادایسوسی ایشن کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے مہنگائی، ہوشربا بجلی کے بل اور بڑھتے ٹیکس نامنظور کے نعرے لگائے۔کراچی کے تاجروں نے بولٹن مارکیٹ پر مشترکہ احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔بولٹن مارکیٹ تاجر اتحادایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام آئی پی پیپز کو یکسر نامنظورکرتی ہے حکومت بجلی، مہنگائی اور ٹیکسوں میں کمی کرے اگر مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کرینگے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close