افسوسناک خبر، آسمانی بجلی گرنے سے بڑا نقصان ہوگیا

کوئٹہ (پی این آئی) لسبیلہ کے پہاڑی علاقے گوٹھ بچایا شاہوک میں طوفانی بارش نے تباہی مچادی جبکہ اس دوران آسمانی بجلی گرنے سے 77 بکریاں بھی ہلاک ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پہاڑی علاقے میں شدید گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی جبکہ آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی مالک کی 77 بکریاں ہلاک ہوگئیں۔ موضع مٹھڑی گوٹھ بچایا شاہوک میں آسمانی بجلی گرنے سے عظیم اللّٰہ اور فیض اللّٰہ نامی شخص دونوں بھائیوں کی 77 بکریاں ہلاک ہوگئیں۔مالکان کاکہناتھا کہ بکریاں ہی ہماری روزی روٹی کا ذریعہ معاش تھیں،متاثرہ بکری مالکان نے مقامی انتظامیہ اور مخیر حضرات سے امداد کی اپیل کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں