افسوسناک واقعہ، صحافی کے گھر کو بم سے اڑانے کی کوشش

نوشہرہ (پی این آئی)نوشہرہ میں نجی ٹی وی چینل کے ڈسٹرکٹ رپورٹر محمد امین باغی کے گھر کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

نوشہرہ پولیس کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں نے مقامی نیوز چینل کے صحافی کے گھر کے مین گیٹ پر پشتو میں دھمکی آمیز تحریر چسپاں کی۔پولیس نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں نے صحافی کے گھر کے مین گیٹ کے سامنے نالے میں پانچ کلو گھی کے ڈبے میں ریموٹ کنٹرول بم نصب کیا تھا، جسے بم ڈسپوزل یونٹ نے ناکارہ بنا دیا۔واقعہ کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ مردان میں نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کرلیا گیا۔ مقدمہ میں دہشت گردی سمیت سنگین جرائم کے دفعات لگائی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close