بل زیادہ آنے پر شہریوں نے کمپنی ملازم کی پٹائی کردی

سرگودھا (پی این آئی) بجلی کا بل زیادہ آنے پر شہری نے فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کے اہلکار کی پٹائی کردی۔

لاتوں گھونسوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ زخمی فیسکو اہلکار بجلی کا بل دینے ملزم کے گھر گیا تھا۔ فیسکو اہلکار کی درخواست پر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق سرگودھا کے قصبہ میلہ میں فیسکو اہلکار ایک شخص کے گھر بجلی کا بل دینے گیا تھا۔اس شخص نے فیسکو اہلکار کو کہا کہ بجلی کا بل اتنا زیادہ کیوں آیا جس پر فیسکو اہلکار اور شہری میں تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہوگیا۔شہری نے فیسکو اہلکار کو لاتوں اور گھونسوں سے تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close