اقوامِ متحدہ کی گاڑی پر فائرنگ

ٹانک (پی این آئی)خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں اقوام متحدہ کے ادارے کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ ٹانک کے علاقے گرہ محبت کے قریب ہوئی، جو پانی پر کام کرنے والے یو این ادارے کی گاڑی پر کی گئی، گاڑی پانی کے نمونے اکٹھا کرنے گئی تھی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بلٹ پروف گاڑی میں سوار تمام اہلکار محفوظ رہے، تاہم، فائرنگ سے گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا۔پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close