مزید 10ہزار ای بائیکس تقسیم کرنے کی منظوری دیدی گئی

لاہور(پی این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 12 اجلاس منعقد ہوا جس میں بڑے فیصلے کیے گئے اوراہم پراجیکٹس کی منظوری دی گئی۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے فنکاروں کے لئے ہاؤسنگ سکیم بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں چیف منسٹر پنجاب کلائمنٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ، انٹرن شپ پروگرام کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں اضلاع میں 80ارب روپے کے 3 ہزارپراجیکٹس کاجامع پلان پیش کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ای بائیک کے انشورنس کے سوا باقی چارجز حکومت کو ادا کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ہمت کارڈ کاسہ ماہی وظیفہ بڑھا کر 10ہزار500 روپے تک کرنے کی کا حکم دیا۔ اجلاس میں پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کی منظوری دی گئی۔

پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی صوبائی، ضلعی اور تحصیل کی سطح پر کام کرے گی۔ ہائر اور سکول ایجوکیشن ای ٹرانسفر پالیسی کی منظوری دی گئی۔ چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کے تحت 2 ہزار طلبہ کے لئے تین ماہ کی انٹر ن شپ کی منظوری دی گئی، انٹرنیز کو ماہانہ 25 ہزار ملے گا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے تمام سرکاری محکموں کو پیڈ انٹرن شپ شروع کرنے کا حکم دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے طلبہ سے ای بائیک پراجیکٹ کے ابتدائی چارجز لینے سے روک دیا۔ انشورنس کے علاوہ باقی تمام چارجز حکومت پنجاب ادا کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں