نئے انتخابات،عمران خان نے جیل سے کیا پیغام بھجوا دیا ؟ بڑی خبر

لاہور(پی این آئی)اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان پھجرنے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے دوبارہ الیکشن کیلئے تیار ہونے کا پیغام دیا ہے،بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ قوم دسمبر میں الیکشن کیلئے تیار رہے،موجودہ صورتحال میں دوبارہ الیکشن پر خرچہ کرنا بہتر ہے۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا اس عذاب سے قوم کی جان چھوٹ جائے گی، ہمارا پہلے دن سے کہنا ہے کہ ہم فوج کے خلاف نہیں ہیں۔ان کاکہناتھا کہ یہ لوگ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیانات کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں،جب انتخابی نشان ’بلا‘ چھینا گیا تو اس کے باوجود کچھ لوگوں نے اپنے کاغذات پر پی ٹی آئی لکھا۔ملک احمد خان پھجر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اسے قبول کر کے کوئی احسان نہیں کیا۔ان کا مزید کہناتھا کہ عمرسرفراز چیمہ کو میڈیکل کی سہولت دینے سے انکار کردیا گیا،ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت بھی حکومت کی بےحسی کے باعث خراب ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close