ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پر حملہ

گھوٹکی (پی این آئی) گھوٹکی میں پولیس چوکی پر ڈاکوو¿ں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سندھ کے علاقے گھوٹکی کچے کے تھانہ آندل سندرانی کے حفاظتی بند پر قائم پولیس چوکی پر ایک درجن سے زائد ڈاکوو¿ں نے رات گئے جدید اسلحے سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں فائرنگ سے 2 اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ شہید اہلکاروں میں ظہیر تھہیم اور عبدالقادر مہر شامل ہیں۔ایس ایس پی گھوٹکی سمیر نور چنہ کے مطابق پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس میں ڈاکوو¿ں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، پولیس کی بھاری نفری کو طلب کر لیا گیا جبکہ زخمی ڈاکوو¿ں کا تعاقب جاری ہے۔ دوسری جانب ڈاکوو¿ں کے حملے میں شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کر دی گئی، نمازجنازہ میں پولیس کے افسران، اہلکاروں اور شہریوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ایس ایس پی گھوٹکی نے کہا کہ ڈاکو راحب شر کے کئی ٹھکانے تباہ کئے ہیں، ڈاکوو¿ں کو جلد منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں