مختلف علاقوں میں اتوار کو گیس بند رکھنے کا فیصلہ

کراچی(پی این آئی)مختلف علاقوں میں اتوار کو گیس بند رکھنے کا فیصلہ۔۔۔سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی کے مختلف علاقوں میں اتوار کو گیس بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔سوئی سدرن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 31 کلومیٹر گیس پائپ لائن کو سسٹم سے جوڑا جائے گا، جس وجہ سے اتوار صبح 5 بجے تا پیر صبح 5 بجے تک مختلف علاقوں میں گیس بند ہو گی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اتوار کو سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی کے تمام سیکٹرز اور منگھو پیر میں گیس بند رہے گی۔اس کے علاوہ قصبہ کالونی، اورنگی ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد کے تمام بلاکس میں گیس بند ہو گی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایف بی ایریا، گلبرگ، بفرزون، سائٹ انڈسٹریل ایریا، بلدیہ ٹاؤن اور ماڑی پور کے علاقے بھی متاثر ہوں گے۔

 

سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ گلشن معمار، احسن آباد، سائٹ سپرہائی وے اور اطراف میں بھی گیس کی فراہمی معطل ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close