پرائمری سکول ٹیچرز کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

لاہور(پی این آئی) پنجاب حکومت نے ایسوسی ایٹ ڈگری رکھنے والے پرائمری سکول ٹیچرز کو ترقی کا حق دے دیا۔

نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق قبل ازیں ایسوسی ایٹ ڈگری رکھنے والے پرائمری سکول ٹیچرز ترقی کے اہل نہیں تھے اور اسی گریڈ میں ریٹائر ہوتے تھے، جس میں بھرتی ہوتے تھے۔ اب صوبائی حکومت نے انہیں ترقی دے کر ایلیمنٹری سکول ٹیچر (ای ایس ٹی) بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔اس حوالے ے محکمہ سکول ایجوکیشن کی طرف سے وضاحتی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اب ایسے تمام اساتذہ کے کیسز کو ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی (ڈی پی سی) کے سامنے رکھا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close