لاہور(پی این آئی) لاہور سیالکوٹ موٹروے (ایم 11) پر ایم ٹیگ لازمی قرار دے دیا گیا۔
نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ ایم 11پر سفر کرنے والی گاڑیوں پر اس پابندی کا اطلاق 15اگست 2024ء سے ہو گا، جس کے بعد ایم ٹیگ کے بعد کوئی گاڑی ایم 11پر سفر نہیں کر سکے گی۔رپورٹ کے مطابق ایم ٹیگ ٹول پلازوں پر ٹیکس کی وصولی کا جدید الیکٹرانک نظام ہے، جو ٹول پلازوں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ اس نظام میں گاڑی کی سکرین پر ایک ٹیگ چسپاں کیا جاتا ہے، جس کے ذریعے ٹول ٹیکس کی خودکار طریقے سے کٹوتی ہوجاتی ہے اور گاڑی کو ٹول پلازہ پر انتظار کی صعوبت سے نہیں گزرنا پڑتا۔
گاڑیوں کے مالکان مجاز سروس سنٹرز یا ٹول پلازوں سے ایم ٹیگ حاصل کر سکتے ہیں۔ اس ایم ٹیگ کو گاڑی کی رجسٹریشن سے منسلک کرکے پری پیڈ اکائونٹ بنانا ہوتا ہے۔ جو لوگ اس کے طریقہ کار سے شناسا نہیں ہیں ان کی رہنمائی کے لیے موٹروے پولیس کی طرف سے ہیلپ لائن (1313) مہیا کی گئی ہے، جس پر کال کرکے معلومات اورمدد حاصل کی جا سکتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں