قیدیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

لاہور(پی این آئی)پنجاب میں اب تمام جیلوں میں قیدیوں کو ہر روز کھانے میں چکن فراہم کیے جائے گا ۔

کھانے کا معیار بہتر بنانے کیلئے گریوی میں اجزا کا 25 فیصد اضافہ کردیا گیا۔جیلوں میں قیدیوں کو اب کھانے میں کڑاہی،قورمہ اورپلاؤملے گا ۔آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کاکہنا ہے کہ تمام جیلوں میں ہفتے میں 7 دفعہ کھانے میں چکن فراہم کیا جائے گا۔ روزانہ 28سو سے 3ہزار کیلوریزپر مشتمل کھانا فراہم کرنے کیلئےمینیواپ گریڈ کردیا گیا ہے۔سالن کی گریوی بہتر بنانے کیلئے25فیصدپیاز،ادرک،ٹماٹر کی مقدار بڑھائی گئی۔کھانے کا ذائقہ بہتربنانے کیلئےمیں قصوری میتھی کا اضافہ کیا گیا ہے۔قبل ازیں ہفتے میں 6 روز چکن فراہم کیا جاتا تھا۔کیلوریز کے تعین کیلئے ماہرین کی رائے سے مینیو ترتیب دیا گیا ہے