گاڑی مالکان کیلئے بری خبر

لاہور(پی این آئی) پنجاب حکومت کی طرف سے گاڑیوں کے لیے نیا ٹوکن ٹیکس سٹرکچر متعارف کرایا گیا ہے، جس کا نفاذ یکم جولائی 2024ء سے ہو چکا ہے۔

صوبائی حکومت کی طرف سے مالی سال 2024-24کے بجٹ میں ٹیکسز کی شرح میں اضافہ کرنے کے بعد نیا ٹوکن ٹیکس سٹرکچر لاگو کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس سے گاڑی خریدنے والے شہریوں پر ٹیکس کا مزید بوجھ آ پڑا ہے۔قبل ازیں محکمہ ایکسائز گاڑیوں پر ان کی انجن کی طاقت کے لحاظ سے طے شدہ ٹیکس وصول کرتا تھا تاہم نئے ٹوکن ٹیکس سٹرکچر میں ٹیکس کا تعین گاڑی کی قیمت کے لحاظ سے کیا جائے گا۔ نئے سٹرکچر میں 1ہزار سی سی تک کی گاڑیوں پر 20ہزار روپے ، 1001سے 2000سی سی تک کی گاڑیوں پر ان کی قیمت کا 0.2فیصد اور 2001سے 2500سی سی سے اوپر کی گاڑیوں پر ان کی قیمت کا 0.3فیصد ٹیکس لاگو ہو گا۔

1ہزار سی سی تک کی گاڑیوں پر سالانہ ٹیکس 15ہزار روپے، 1001سے 1300سی سی تک کی گاڑیوں پر 1800روپے، 1301سی سی سے 1500سی سی تک کی گاڑیوں پر 6ہزار روپے، 1501سی سی سے 2000سی سی تک کی گاڑیوں پر 9ہزار روپے اور 2001سی سی سے 2500سی سی اور اس سے بڑی گاڑیوں پر سالانہ ٹیکس 12ہزار روپے ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close