کراچی میں اہم ترین پل ٹریفک کے لیے بند، شہری خوار ہو گئے

کراچی(پی این آئی)کراچی میں اہم ترین پل ٹریفک کے لیے بند، شہری خوار ہو گئے۔۔۔۔کراچی میں بلوچ کالونی پل ٹریفک کے لیے بند ہے، ٹریفک کو متبادل راستے دیے گئے ہیں۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ کورنگی کی طرف سے آنے والے ٹریفک کو اختر کالونی کی طرف موڑ دیا گیا۔گودام چورنگی کورنگی سے جام صادق پل کی طرف کے ٹریفک کو یوٹرن سے واپس بھیجا جا رہا ہے، ٹریفک کو بوہری کٹ شہید ملت روڈ سے شارعِ فیصل کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق بلوچ پل ریمپ سے کورنگی کی ٹریفک کو ایف ٹی سی کی طرف بھیجا جا رہا ہے۔

بلوچ کالونی پل بند ہونے کے باعث مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے اور شارع فیصل پر ٹریفک کی روانی سست روی کا شکار ہے۔اس کے علاوہ شاہراہ قائدین اور کورنگی روڈ پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close