برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے حوالے سے شہریوں کیلئے بڑی خبر

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد میں برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنانے کا سلسلہ رک گیا، میونسپل کارپوریشن اسلام آباد نادار کے بیس لاکھ روپے کا نادہندہ ہے، نادرا نے واجبات کی عدم ادائیگی پر ایم سی آئی کی سروس معطل کردی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میونسپل کارپوریشن اسلام آباد کی نااہلی کے سبب سروس معطل ہوئی ہے، ایک ہفتے سے وفاقی شہریوں کو ڈیتھ اینڈ برتھ سرٹیفکیٹ کے اجرا میں بند ش کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ نادرانےواجبات کی عدم ادائیگی پرایم سی آئی کی سروس معطل کردی کیونکہ ایم سی آئی نادرا کے 20 لاکھ روپے کا نادہندہ ہے۔ پیدائش واموات کے سرٹیفکیٹ سروس معطل ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close