ایک ہی دن میں کئی لاشیں برآمد، علاقے میں خوف و ہراس

کراچی (پی این آئی) روشنیوں کے شہر کراچی کےمختلف علاقوں سے 8 افراد کی لاشیں ملی ہیں ۔ یہ لاشیں گلشن غازی،FB ایریا، خدادادکالونی، نارتھ کراچی سیکٹر 9، سیکٹر الیون بی، لیاقت آباد ڈاکخانہ، لانڈھی ، پرانا گولیمار سے ملیں۔

تفصیلات کے مطابق اتحادٹاؤن کے علاقے بلدیہ گلشن غازی G7 مزدا کے پرانے بس اڈے کے قریب سڑک سے نومولود بچے کی لاش ملی جسے تھانے سے کارروائی کے بعد پولیس نے ایدھی سرد خانے منتقل کرادیا۔بریگیڈ کے علاقے خداداد کالونی عثمانیہ مسجد کے قریب واقع ایک گھر 45 سالہ محمد بابر نامی شخص کی لاش برآمد ہوئی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا،ابتدائی طور پر وجہ موت طبعی بتائی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close