پنجاب حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار بھی عمران خان کو قرار دیدیا

لاہور (پی این آئی)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار اڈیالہ جیل میں بیٹھا قیدی ہے۔

لاہور سے بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ عوام دشمن معاہدہ کیا اور پھر توڑا بھی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے غنڈوں نے آج پھر طاہر انجم پر حملہ کیا۔ ان کے خلاف اگر کارروائی ہوئی تو پھر مگرمچھ کے آنسو بہاتے ہیں۔ انہوں نے کہا 45 ماہ جو ہٹلر پارٹ ٹو بنا رہا چیلے آج مظلومیت کا رونا رو رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close