لاہور(پی این آئی)محکمہ بلدیات پنجاب نے لوکل گورنمنٹ بورڈ کے 3ارب 22کروڑ کا بجٹ منظور کر لیا، سکیل ایک تا 16کے ملازمین کی تنخواہوں میں پچیس فیصد اضافے کی منظوری دے دی گئی۔
محکمہ بلدیات نے لوکل گورنمنٹ بورڈ کا تین ارب بائیس کروڑ کا بجٹ منظور کر کر کیا۔ایڈہاک ریلیف الاؤنس کے تحت سکیل ایک تا سولہ کے لیے تنخواہوں میں پچیس فیصد اضافے ،سکیل ستراں سے اوپر تمام ملازمین کے لیے بیس فیصد اضافے کی منظوری دی گئی۔بورڈ کے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں پندرہ فیصد اضافے کی منظوری دی گئی۔پینشنری واجبات کی ادائیگی کے لیے ننانوے کروڑ اور تنخواہوں کی ادائیگیوں کے لیے نوے کروڑ مختص کیے گئے ہیں،فوت شدگان ملازمین کے لواحقین کے لیے پانچ کروڑمختص کیے گئے۔لوکل گورنمنٹ کمپلیکس کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کے لیے بھی تین کروڑ مختص کیے گئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں