پشاور(پی این آئی)خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق منگل کو سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 182 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز پاک، افغان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں