تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں بڑھا دی گئیں

کراچی(پی این آئی)محکمہ تعلیم سندھ نے موسمی حالات کے پیش نظر سکولز کی تعطیلات 14 اگست تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر محکمہ تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گرمی کی شدت اور شدید برسات کے امکان کو نظر میں رکھتے ہوۓ تعطیلات میں اضافہ کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکولوں میں 14 اگست کے حوالے سے سرگرمیوں اور ہم نصابی سرگرمیوں کو جاری رکھا جاۓ گا۔ صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ تمام نجی و سرکاری اسکول جشن آزادی کے حوالے سے پروگرامز منعقد کریں گے۔ تعطیلات کے بعد سندھ میں نیا تعلیمی سال 15 اگست سے شروع ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close