گرمی جان لیوا ہو گئی ،کئی افراد جان کی بازی ہار گئے

حیدرآباد (پی این آئی)حیدرآباد میں شدید گرمی سے شہری بےحال ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مختلف علاقوں سے 9 لاوارث لاشیں ملی ہیں، تمام ہلاکتیں گرمی کی وجہ سے ہوئیں۔

ایدھی ذرائع کے مطابق تھانہ اے سیکشن کی حدود سے ایک، نارا جیل سے ایک اور تھانہ مارکیٹ کی حدود سے 2 افراد کی میتیں ملی ہیں۔اس حوالے سے ایدھی ذرائع نے مزید بتایا کہ تین میتیں سول اسپتال، تھانہ حالی روڈ اور تھانہ فورٹ کی حدود سے ملی، جنھیں مردہ خانے منتقل کیا گیا۔معراج ایدھی کے مطابق دو مزید لاواث افراد کی لاشیں ملنے کی اطلاع ملی ہے، تمام میتیں حیدرآباد سول اسپتال کے مردہ خانہ میں رکھی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close