طلبا کیلئے خوشخبری، پنجاب حکومت نے بائیکس اسکیم کی تعداد بڑھا دی

لاہور (پی این آئی)وزیرٹرانسپورٹ بلال اکبرخان نے کہا کہ یتیم طلبہ کو مفت بائیکس دی جائیں گی، پنجاب حکومت نے بائیکس اسکیم کی تعداد 20ہزار سے بڑھا کر27 ہزارکردی ہیں۔

لاہور میں صوبائی وزیرٹرانسپورٹ بلال اکبرخان کی زیرصدارت اسٹیرنگ کمیٹی کا بارواں اجلاس ہوا ،سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے بریفنگ دیتے ہوئےبتایا کہ اسٹوڈنٹس کوبائیکس کی ڈیلیوری باقاعدہ طورپرشروع کردی گئی ہے۔ بلال اکبر نے وزیراعلیٰ کےاعلان کےمطابق یتیموں کومفت بائیکس دینے کیلئے تمام پراسیس مکمل کرنے کی ہدایت دی کہا کہ وزیراعلیٰ نے اپلائی کرنے والے یتیم اسٹوڈنٹس کو فری بائیک دینےکا اعلان کیا ہے ۔صوبائی وزیرٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ بائیکس اسکیم میں قسط کم سے کم رکھی گئی ہے، ایڈوانس کی رقم کا بوجھ طالبات پر کم سے کم کرنے کیلئے ایڈوانس کی آدھی رقم حکومت پنجاب اداکر رہی ہے۔انھوں نے بتایا کہ پہلے فیز میں بائیکس کی تعداد بیس ہزار سے بڑھا کر ستائیس ہزار دو سو کردی گئی ہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکے اعلان کے مطابق الیکٹرک بائیکس میں اپلائی کرنے والی تمام خواتین کیلئے بائیکس فراہمی یقینی بنائی جائیگی۔