داماد نے سسر کی جان لے لی، وجہ کیا بنی؟

کراچی(پی این آئی)داماد نے سسر کی جان لے لی، وجہ کیا بنی؟بہادر آباد کے علاقے میں گھریلو جھگڑے کے دوران داماد کے تشدد سے سسر جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران ملزم کی 8 ماہ کی بیٹی بھی جاں بحق ہوگئی۔ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ کے مطابق بہادر آباد میں سسر اور داماد کے درمیان گھریلو تنازع پر جھگڑا ہوا، داماد سکندر نے سسر اور دیگر پر تشدد کیا جس سے سسر زبیر جاں بحق ہوگیا۔پولیس کا بتانا ہےکہ جھگڑے کے دوران قاتل کی 8 ماہ کی بیٹی فاطمہ بھی جاں بحق ہوئی،

لاشیں قانونی کارروائی کےلیےجناح اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ نیو ٹاؤن تھانے میں درج کیا گیا ہے، ملزم سکندر واقعے کے بعد فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close