بجلی بحران شدت اختیار گیا، 12گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ جاری

کراچی (پی این آئی)کراچی میں شدید گرمی کے دوران بھی شہر کے بیشتر علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

کورنگی، لانڈھی، لیاری سمیت اولڈ سٹی ایریا، لیاقت آباد سی ون ایریا اور پی آئی بی کالونی کے مکینوں کا کہنا ہے کہ رات کے اوقات میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ کئی علاقوں میں پورا پورا دن بجلی غائب رہتی ہے۔

شدید گرمی میں ہیٹ سٹروک کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ترجمان کےالیکٹرک کے مطابق لوڈشیڈنگ نہیں بڑھائی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close