کراچی ایئر پورٹ کے لیے ہائی الرٹ جاری

کراچی (پی این آئی) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بارشوں کی پیشگوئی کے تناظر میں کراچی ایئر پورٹ کے لیے الرٹ جاری کردیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری الرٹ میں رن وے اور اطراف میں فالومی وین کو 24 گھنٹے متحرک رکھنےکے علاوہ چھوٹے طیاروں کو محفوظ مقامات پر پارک کرنے، ان کے ونگز کے ساتھ وزن لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔سی اے اے کی جانب سے محفوظ فلائٹ آپریشن کے لیے اضافی برڈ شوٹر کی تعیناتی اور ٹارمک ایریا کے بجلی کی تاروں کے جوائنٹس کو مکمل طور محفوظ بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ اس کے علاوہ بارش کے دوران طیاروں کے پھسلنے کے پیش نظر بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے ائیرپورٹ رن وے سے منسلک نالوں کی صفائی کے انتظامات کو بہتر رکھنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close