شوہر نے حاملہ بیوی کو قتل کردیا، دل دہلا دینے والا واقعہ

فیصل آباد(پی این آئی)شوہر نے حاملہ بیوی کو قتل کردیا، دل دہلا دینے والا واقعہ۔۔۔پنجاب کے شہر فیصل آباد میں الٹراساؤنڈ میں تیسری بیٹی کا پتہ چلنے پر شوہر نے حاملہ بیوی کو قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فیصل آباد کے کھرڑیانوالہ میں شوہر نے تشدد کرکے حاملہ بیوی کو قتل کیا۔پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنے بہنوئی کے ساتھ مل کر بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

پولیس کے مطابق ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close