مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانےکی تیاری

کراچی (پی این آئی) کراچی میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی کے الیکٹرک نے نیپرا میں بجلی مہنگی کرنے درخواستیں جمع کروا دیں۔

کے الیکٹرک نے بجلی 5 روپے 45 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواستیں دائر کیں۔ درخواست مئی اور جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی۔کے الیکٹرک نے مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے 53 پیسے فی یونٹ اور جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے 92 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی ہے۔نیپرا کی جانب سے من و عن منظوری سے صارفین پر 10 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔ نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 30 جولائی کو سماعت کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close