200 سے زائد پولیس اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا

کوئٹہ(پی این آئی) بلوچستان پولیس کے 200 سے زائد اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا گیا۔

آئی جی پولیس بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس اہلکاروں کو لاپرواہی اور مسلسل غیر حاضری پر برطرف کیاگیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ برطرف کیے جانے والوں میں کانسٹیبل، ہیڈ کانسٹیبل اور اے ایس آئی شامل ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق برطرف پولیس اہلکاروں کا تعلق لورالائی، سبی، قلات، ژوب، نصیرآباد مکران اور کوئٹہ سے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close