بی آر ٹی بسوں کے کرایو ں میں اچانک اضافہ، پریشان کن خبر

پشاور(پی این آئی)بی آر ٹی بسوں کے کرایو ں میں اچانک اضافہ، پریشان کن خبر۔۔۔۔ پشاور کی بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) بسوں کے کرایوں میں روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔ بی آر ٹی کرایوں میں اضافے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس کے مطابق فی سٹاپ 5 روپے اضافہ کیا گیا ہے، 5 کلومیٹر تک سفر کا کرایہ 15 سے بڑھا کر 20 روپے کردیا گیا۔اسی طرح 10 کلومیٹر کرایہ 25 روپے، 10 سے 15 کلومیٹر کرایہ 35 روپے ہوگا، 15 سے 20 کلومیٹر کرایہ 40 روپے، 20 سے 25 کلومیٹر کرایہ 45 روپے ہوگا جبکہ 25 سے 30 کلومیٹر کرایہ 50 روپے اور 30 سے 35 کلومیٹر کرایہ 55 روپے ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق 35 سے 40 کلومیٹر کرایہ 60روپے ہوگا، ٹکٹ پر ایک سواری کا کرایہ بھی 60 روپے ہوگا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 60 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو خصوصی کارڈ جاری پر کرائے میں 50 فیصد رعایت دی جائے گی، 5 سال سے کم عمر کے بچے والدین کے ساتھ مفت سفر کرسکیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close