ملک کےمختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

پشاور(پی این آئی)خیبر پختون کے متعدد علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں ۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے خیبرپختون خوا کے شہر چترال، مالاکنڈ ، شانگلہ، سوات اور گردو نواح میں محسوس کیئے گئے۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن کی جانب تھا ، شدت 5.0 اور گہرائی 211 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلے کے جھٹکے چترال اور مالاکنڈ میں محسوس کیئے گئے، زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے زلزلے کی شدت کا اندازہ لگایا جارہاہے ۔شہری گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے ۔ ضلعی انتظامیہ نے ہسپتالوں کو الرٹ جاری کر دیاہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close