پاکستان میں گرمی کی شدت 54 ڈگری تک، کون سے علاقے متاثر؟

کراچی(پی این آئی)پاکستان میں گرمی کی شدت 54 ڈگری تک، کون سے علاقے متاثر؟کراچی میں آج گرمی کی شدت 54 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہر میں شہر کا درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

شہر شدید گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں ہونے کی وجہ سے بھی گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جارہی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد ہے جبکہ سمندری ہوائیں 21 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ رات رواں سال جولائی کی تیسری گرم ترین رات تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں