سندھ پولیس کے مال خانے میں گرمی سے ہینڈ گرینیڈ پھٹ گیا، پھر کیا ہوا؟

حیدرآباد (پی این آئی) سندھ کے شہر جامشورو کے پولیس اسٹیشن کے مال خانے میں گرمی کی شدت کے باعث ہینڈ گرنیڈ پھٹنے سے 4 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔۔۔ سندھ پولیس کے ڈی آئی جی طارق نواز کے مطابق پولیس اسٹیشن کے مال خانے میں گرمی کے سبب ہینڈ گرنیڈ پھٹنے سے دھماکا ہوا جس میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔۔۔ پولیس حکام کا کہنا ہےکہ تھانے کے مال خانے میں دھماکے سے دیوار اور چھت کا ایک حصہ بھی گر گیا۔۔۔

پولیس کے مطابق دھماکے سے زخمی اہلکاروں میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے جن کو کراچی کے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close