زوردار دھماکہ ، جانی نقصان ہوگیا

درہ آدم خیل (پی این آئی)درہ آدم خیل کے علاقہ اخوروال میں کوئلے کی کان بیٹھ جانے سے 3 کان کن جاں بحق ہوگئے۔

کوہاٹ میں درہ آدم خیل کے علاقہ اخوروال میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں کان بیٹھ گئی اور 3 کان کن جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق کان کے ملبے تلے دبے تمام افراد کو نکال لیا گیا ہے جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ جاں بحق ہونے والے کان کنوں کا تعلق ضلع شانگلہ سے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں