ایل پی جی میں کاربن ڈائی آکسائیڈ ملا کر بیچنے کا انکشاف

کراچی (پی این آئی)سندھ میں ایل پی جی میں کاربن ڈائی آکسائیڈ ملاکربیچنے کا انکشاف ہوا ہے، سکھر، پنوعاقل کاربن ڈائی آکسائیڈ کے ایل پی جی میں ملا کر فروخت پکڑی گئی۔

اوگرا کے مطابق پنوعاقل کے اسسٹنٹ کمشنر نے چار مقامات پر چھاپے مارے، چھاپوں کے دوران غیر قانونی سرگرمیوں کا سراغ لگایا گیا، چھاپوں کے دوران غیر قانونی سرگرمیوں کا سراغ لگایا گیا۔اوگرا حکام کے مطابق ایل پی جی انتہائی آتش گیر، کاربن ڈائی آکسائیڈ کے ملاپ سے مہلک ہو جاتی ، کاربن ڈائی آکسائیڈ میں ایل پی جی کے مقابلے میں زیادہ پریشر ہوتا ہے، اوگرا کی انفورسمنٹ ٹیم نے پنو عاقل میں ایل پی جی سائٹس کا معائنہ کیا، تمام سائٹس غیر قانونی اور غیر محفوظ حالات میں چل رہی تھیں ۔ مناسب ایل پی جی ٹینکوں کے بجائے اسٹوریج کے لئے ایل پی جی باؤزر کا استعمال کیا جارہا تھا۔

دوسری جانب چیئرمین اوگرا مسرور خان کی زیر صدارت معاملہ پر اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، اجلاس میں خطرناک عمل سے وابستہ ممکنہ جانوں کے خطرات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سیکریٹریز، اٹارنی جنرل اور صوبائی ایڈوکیٹ جنرلز کو غیر قانونی عمل پر کاروائی کی ہدایت دی گئی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اتھارٹی غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے کیلئے قانونی آپشنز کو بروئے کار لائے گا۔اوگرا کے مطابق کاروائی کا مقصد عوام کی قیمتی جانوں اور املاک کا تحفظ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close