9 اور 10 محرم کو کہاں کہاں موبائل سروس بند ہو گی یا نہیں ؟ حکومت نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)نواوردس محرم کوکسی شہر میں مکمل طورپرموبائل سروس معطل نہیں کی جائے گی۔موبائل سروس صرف جلوس اورمجالس والے علاقوں میں ہی معطل کرنے کی سفارش کی گئی ہے،لاہور، قصور، شیخوپورہ، سرگودھا ،خوشاب، سیالکوٹ، اٹک، جہلم اورچکوال میں سروس بند نہیں ہو گی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق موبائل سروس صرف جلوس اورمجالس والےعلاقوں میں ہی معطل کرنے کی سفارش بھجوائی گئی ہے۔لاہور، قصور، شیخوپورہ، سرگودھا، خوشاب، سیالکوٹ، اٹک، جہلم اور چکوال میں سروس بند نہیں ہو گی۔ ملتان، خانیوال، لودھراں، وہاڑی، ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ اورچنیوٹ میں موبائل سروس بحال رہے گی۔اکثریتی اضلاع میں نواور دس محرم کوصبح آٹھ بجے سے رات دس بجے تک جزوی طور پرموبائل سروس بند رہے گی۔گوجرانولہ، نارووال اورٹوبہ ٹیک سنگھ اوربھکر میں جزوی طورپرموبائل سروس معطل ہوگی۔منڈی بہاوالدین، وزیرآباد اور راجن پورمیں بھی جزوی طورپرموبائل سروس بند رہے گی جبکہ فیصل آباد، بہاولنگر اور حافظ آباد میں بھی جزوی طور پر موبائل سروس معطل ہوگی۔

راولپنڈی میں اٹھائیس مقامات، رحیم یارخان پندرہ،میانوالی اوربہاولپورمیں گیارہ مقامات پرسروس معطل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لیہ میں دس، مظفرگڑھ سات اورننکانہ صاحب میں چھ مقامات پرموبائل سروس بند رہے گی۔محکمہ داخلہ پنجاب کےمطابق ان علاقوں میں موبائل سروس کی بندش نویں اوردسویں محرم الحرام کوہوگی،اتوار سات محرم کوراولپنڈی،فیصل آباد،جھنگ، بہاولپوراوربہاولنگر کے چند علاقوں میں موبائل سروس معطل رہے گی ،امن و امان کے قیام اورشہریوں کی حفاظت کیلئے مخصوص مقامات پر موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں