بنوں میں دہشتگرد حملہ، سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی

بنوں(پی این آئی)بنوں میں دہشتگرد حملہ، سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی۔۔۔سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی بنوں کینٹ میں حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے صبح 4 بج کر 40 منٹ پر بنوں کینٹ کی دیوار اورسپلائی ڈپو کے درمیان روڈ پردھماکاکیا، گاڑی بردار دہشتگردوں نے آئی ای ڈی سے دھماکا کیا اور کینٹ میں داخلے کی کوشش کی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے بر وقت کارروائی کرکے دہشتگردوں کی کوشش ناکام بنا دی جب کہ مؤثر کارروائی سے دہشتگردوں کو ایک کونے میں محصور کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن بھی شروع کردیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close